30 مارچ، 2026، 9:01 PM

امارات میں امریکی افواج پر حملہ، فضائیہ کے پائلٹس کی پناہ گاہ نشانہ بن گئی

امارات میں امریکی افواج پر حملہ، فضائیہ کے پائلٹس کی پناہ گاہ نشانہ بن گئی

ایرانی فوج نے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے عرب امارات میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے جاری سخت جوابی کارروائیوں کے سلسلے میں ایرانی فوج کے خودکش ڈرونز نے متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں دشمن کے پائلٹس کی پناہ گاہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ کے 31ویں روز بھی ایران کی دفاعی اور جوابی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جنوبی ساحلی علاقوں میں سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کے بسیجی اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے دشمن کے مزید 5 ہرمس ڈرون مار گرائے ہیں جس کے بعد تباہ کیے گئے امریکی و صہیونی ڈرونز کی مجموعی تعداد 143 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اب تک جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایران کی عسکری صلاحیت کم ہونے کے بجائے مزید منظم، ہم آہنگ اور مؤثر ہو گئی ہے۔

آبنائے ہرمز بدستور ایران کے عملی کنٹرول میں ہے جس کے باعث مغربی ممالک کے بحری جہازوں کی آمد و رفت تقریبا رک گئی ہے۔

اسی دوران خطے میں موجود امریکا کے متعدد فوجی اڈے حالیہ حملوں کے بعد غیر فعال ہوچکے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار ہیں جس سے مغربی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں بھی جنگ کے حوالے سے سیاسی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور کانگریس کے بعض سخت مؤقف رکھنے والے ارکان بھی اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ فوجی راستہ مؤثر ثابت نہیں ہوا اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں۔

News ID 1938693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha